لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی سڑک میں دھنسی ہوئی ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ٹوئٹر صارف ٹم کٹزمین نے زیر نظر تصویر کو حال ہی میں ویب سائٹ ریڈٹ سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ تصویر میں فوٹو شاپ کا عمل دخل موجود نہیں۔
تصویر میں موجود لڑکی پنک لباس پہنے باہر کھیل رہی ہے تاہم تصویر کھینچنے کے لیے کیمرے کے اینگل اور پوزیشن کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہا ہے بچی کا آدھا جسم سڑک کے درمیان کنکریٹ کے فرش میں دھنسا ہوا ہے۔
No photoshop involved. #OnceYouSeeIt pic.twitter.com/Kws28ivVDL
— Tim Kietzmann (@TimKietzmann) May 6, 2021
شیئر کیے جانے کے بعد بچی کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے کیے جانے لگے۔
صارفین کو تصویر کے پیچھے چھپی تکنیک کو کھوجنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور وہ جلد ہی اصل وجہ جاننے میں کامیاب ہوگئے۔
تصویر میں موجود بچی دراصل ایک چھوٹی دیوار کے پیچھے کھڑی ہے جو فٹ پاتھ کے رنگ کی ہی ہے جس کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہاہے کہ بچی سڑک میں دھنسی ہے۔