بیجنگ: (روزنامہ دنیا) ٹائی ٹینک جہاز کو غرق ہوئے ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد اب چین میں اس جہاز کی نقل تیار کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جہاز کو تیار کرنے کا منصوبہ 1997 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’ٹائی ٹینک ‘‘سے متاثر ہو کر بنایا گیا اوراسے چین کے صوبہ سوچان کے تھیم پارک میں تیار کیا جارہاہے ۔ ٹائی ٹینک کی تیارکی جانے والی نقل پر تقریباً 15کروڑ ڈالر لاگت آئے گی ۔
چینگدو اور چونگ کنگ شہر کے درمیان واقع تھیم پارک اس جہاز کی وجہ سے اہمیت اختیار کرگیاہے اور دنیا بھر سے سیاح اس میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ رواں سال 20لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔