کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار

Published On 20 May,2021 09:59 am

ایمسٹر ڈیم:(روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس کے معروف جریدے "ایڈوانسڈ فنکشنل میٹریلز" میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ کی یونیورسٹی آف راکیسٹر کے محققین کائی سے مظبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس تحقیق میں شامل ریسرچر سری کانتھ بالا سبرا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کائی سے بنے لباس مستقبل میں فیشن کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

خوردبینی کائی اور بے جان بیکٹیریل سیلولوز کے ملاپ کے نتیجہ میں ایک ایسا انوکھا مادہ تیار کیا گیا جو کائی کے فوٹو سینتھیسز معیار اور بیکٹریل سیلولوز جیسی مضبوطی کا حامل ہے ۔ تحقیق کاروں نے کہا کہ اس مادہ سے نہ صرف کپڑے بلکہ مصنوعی پتے اور فوٹو سنتھیسز کھال بھی تیار کی جا سکتی ہے ۔
 

Advertisement