بنگلور: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث خوفناک حالات بنے ہوئے ہیں جس کے باعث حکومت نے سخت ایس او پیز متعارف کرائے گئے تاہم ان سے بچنے کے لیے دلہا نے نجی ایئر لائن کے چارٹر طیارے میں مہمانوں اور فوٹو گرافرز کو ساتھ لے کر مدھورائی سے بنگلورو جاتے ہوئے دورانِ پرواز شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھورائی سے بنگلور جانے والی نجی ایئرلائن کے چارٹر طیارے میں پرواز کے دوران ہی جوڑے نے شادی کرلی۔ اس موقع پر طیارے میں دلہا دلہن کے اہل خانہ اور فوٹوگرافرز بھی موجود تھے اور شادی کی تمام مقامی رسومات بھی ادا کی گئیں۔
شادی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے خوب کھل کر تعریف کیں لیکن ان تصاویر سے دلہا دلہن ایک مصیبت میں پھنس گئے۔ جن کورونا احتیاطوں سے بچنے کے لیے دوران پرواز شادی کی انہی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے جوڑے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Rakesh-Dakshina from Madurai, who rented a plane for two hours and got married in the wedding sky. Family members who flew from Madurai to Bangalore after getting married by SpiceJet flight from Bangalore to Madurai. #COVID19India #lockdown @TV9Telugu #weddingrestrictions pic.twitter.com/9nDyn3MM4n
— DONTHU RAMESH (@DonthuRamesh) May 23, 2021
دوسری جانب ایوی ایشن ریگولیٹر نے بھی دورانِ پرواز شادی کی تقریب پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جب کہ طیارے کے عملے کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔