لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں قتل کے مجرم کو سزائے موت دیئے جانے سے چند لمحے قبل معافی ملنے پرشادی مرگ کی کیفیت طاری ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق عوض العمرانی کے بیٹے کو5 سال قبل قتل کر دیا گیا تھا، مقدمہ چلا اورمجرم کو جیل بھیج دیا گیا، 5 سال قید کے اختتام پر پھانسی دی جانی تھی۔ مجرم کو تختہ دار پر لے جایا گیااور پھانسی پر عملدرآمد ہونے ہی والا تھا کہ اطلاع ملی کہ مجرم کو عوض العمرانی نے معاف کر دیا ہے۔ موت کو سامنے پا کر دہشت سے تھرتھرکانپتے مجرم کو اچانک معافی کی خبر ملی تو وہ بے اختیار سجدے میں گر گیا، شادی مرگ جیسی کیفیت پر مجرم کے رشتے داروں کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو آ گئے۔
مقتول کے والد نے بغیرقصاص لئے مجر م کو معاف کیا، گورنرتبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے بیٹے کوکسی خون بہا کے بغیر معاف کرنے پر عوض العمرانی کے جذبہ کو سراہا۔