بھارتی ریگستان میں سب سے بڑی ارضی ڈرائنگ دریافت

Published On 28 May,2021 11:27 am

راجستھان:(روزنامہ دنیا) بھارتی تھر اور راجستھان کے میدانی علاقے میں زمین پر کھینچی گئی لکیروں کو جب بلندی سے دیکھا گیا تو ان پر ایک ڈیزائن کا گمان ہوا اور اسے زمین پر بنایا گیا سب سے بڑا خاکہ یا ڈرائنگ کہا گیا ہےجسے سائنسی زبان میں ‘جیوگِلفس’ کہا جاتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرغولہ دار ڈرائنگ ہے جو بھارتی تھر کے علاقے بوہا اور اس کے اطراف میں دریافت ہوئی ہے ۔ کئی برس پہلے فرانسیسی باپ اور اس کے بیٹے کارلو اور یوہان اوئتیمر نے گوگل ارتھ نقشے میں اسے دریافت کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارت جاکر ڈرون سے اس کی عکس بندی کی تھی۔

سب سے پہلے بوہا نامی دیہات میں انہیں 2374 فٹ لمبی اور 650 فٹ چوڑی ڈرائنگ ملی۔ اگرچہ یہ ماہرین کسی جامعہ یا ادارے سے وابستہ نہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ شاید یہ 150 سال پرانی ڈرائنگ ہے اور اس سے زیادہ وہ کچھ بتانہیں سکے ۔
 

Advertisement