سڈنی:(روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں دوران پرواز چھوٹے طیارے کا انجن جزوی طور پر ناکارہ ہوگیا جس کے باعث پائلٹ کو ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز حادثہ آسٹریلوی دارالحکومت سڈنی کے ساحل سمندر پر پیش آیا جہاں پائلٹ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ فضا کی سیر کررہا تھا کہ اس دوران اچانک انجن جزوی طور پر ناکارہ ہوگیا جس کے باعث 26 سالہ شہری کو ہنگامی لینڈ کرانا پڑگیا۔
ساحل پر لینڈنگ سے طیارے کے پہیے ریت میں دھنس گئے ، خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو زخم آئے ۔ یہ حادثہ کسی فلمی سین کی طرح لگا۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں دوپہر دو بجے کے قریب ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک چھوٹے جہاز نے ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے بعد ازاں جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اقدامات اٹھائے ۔