چمگاڈر نے جہاز کو ہنگامی طور پر اتارنے پر مجبور کردیا

Published On 31 May,2021 05:24 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) ایئر انڈیا کے طیارے میں چمگاڈر کی اُڑان نے کھلبلی مچا دی، دہلی سے امریکا جانے والی پرواز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ ی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ ٹریپل سیون طیارہ دہلی سے امریکی شہر نیویارک جارہی تھی۔ پرواز کے آدھے گھنٹے بعد چمگاڈر جہاز میں اڑان بھرنے لگا۔

ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال کی اطلاع دی گئی تو جہاز کو واپس مڑنے کا حکم دیا گیا۔ اور یوں ایک چمگاڈر نے جہاز کو ہنگامی طور پر اتارنے پر مجبور کردیا۔
 

Advertisement