2جاپانی یوباری کنگ خربوزے 38 لاکھ روپے میں فروخت

Published On 01 June,2021 03:22 pm

ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) جاپان میں دو خربوزے 27 لاکھ ین (38لاکھ روپے پاکستانی تقریباً) میں فروخت ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قصبے یوباری میں دو عدد خربوزوں کی قیمت 27 لاکھ ین ادا کی گئی، یہ قیمت ہول سیل مارکیٹ میں پھلوں کی نیلامی کے دوران ادا کی گئی۔جاپان کے یوباری کنگ خربوزوں کو محفوظ گرین ہاؤس میں اگایا جاتا ہے ، عمومی طور پر ایک ڈبے میں چھ خربوزے رکھے جاتے ہیں۔

2019میں بھی یوباری کنگ خربوزوں کی ابتدائی جوڑی کی قیمت 37 ہزار527یورو لگی تھی۔ جاپان میں یوباری کنگ خربوزوں کو ایک قیمتی تحفہ سمجھا جاتا ہے ۔
 

Advertisement