کروڑوں افراد اس چہرے سے آشنا لیکن نام کسی کو نہیں معلوم

Published On 01 June,2021 11:17 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) اکثر لوگوں نے دریائے سین کی ایک بے نام خاتون کے بارے میں سنا ہوگا، اس کی شکل کو دنیا بھر کے کروڑوں افراد ضرور پہچانتے ہیں لیکن نام کسی کو معلوم نہیں ہے۔

1880ء کی دہائی میں پیرس کے دریائے سین میں ایک نوجوان خاتون کی لاش دریافت ہوئی اور کبھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کا نام کیا تھا اور اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بس یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اس نے خود کشی کی اور آج تک اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

حیران کن طور پر اس کا چہرہ ضرور اب بھی کروڑوں افراد کے لئے جانا پہچانا ہے، بالخصوص وہ لوگ جو میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن اس کا نام کوئی نہیں جانتا۔
 

Advertisement