ٹوکیو:(روزنامہ دنیا)جاپانی جزیرے ہوکائیدو میں محض دو ہفتوں کے دوران شدید گرمی اور شدید سردی نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک جزیرہ ایسا بھی ہے جس کے شہری 14 دنوں میں دو موسموں کا سامنا کرتے ہیں، جی ہاں! جزیرے ہوکائیدو میں 29 جولائی کو موسم گرما میں اتنی شدت آئی کہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ہوکائیدو کا موسم 14 روز کے اندر ایسا تبدیل ہوا کہ درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، یہاں تک کہ شہریوں کے منہ سے بھاپ نکلنے لگی۔
اگست کے اوائل میں اولمپک مقابلوں کی انتظامیہ نے مردوں کے میراتھن ایونٹ کو ہوکائیدو کے ایک شہر ساپورو میں اس توقع کے ساتھ منتقل کیا تھا کہ وہاں درجہ حرارت بہتر ہوگا مگر اگست کے آغاز پر وہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔