میکسیکو سٹی:(روزنامہ دنیا) میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہےجسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔ مقامی زبان میں اسے ‘‘ٹیول کا درخت’’ کہا جاتا ہے جو اس قصبے کی شناخت بھی ظاہر کرتا ہے ،اس کا تعلق درختوں کی نوع ’’مونٹیزوما سائپرس‘‘سے ہے۔
درخت کے تنے کا پھیلاؤ 138 فٹ ہے جس کا احاطہ کرنے کیلئے کم از کم 30 بالغ افراد کو اپنے ہاتھ پھیلا کر دائرے کی شکل میں اس کے گرد کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔