پیرو میں ری سائیکل میٹریل سے بنی خوبصورت اور دلکش گاڑیوں کی ریس

Published On 01 September,2021 10:40 am

لیما: (دنیا نیوز) پیرو میں ری سائیکل میٹریل سے خوبصورت اور دلکش گاڑیاں بنا لی گئیں، ایونٹ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد آئے۔

دارالحکومت لیما میں بچوں نے والدین کے ساتھ مل کر ری سائیکل میٹریل سے گاڑیاں بنائیں، رنگ برنگی اور مختلف شکلوں کی بنی ان گاڑیوں کی ریس بھی کرائی گئی۔

بچے گاڑیوں میں بیٹھے اور بڑوں نے دھکا لگایا، دیکھنے والوں نے خوب لطف اٹھایا، ڈریگن بال کی شکل کی بنی گاڑی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

Advertisement