مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

Published On 29 August,2021 08:16 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ہے۔

اس دلچسپ منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ٹویٹر اکاونٹ پر ان تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پوری مملکت میں شدید بارشوں پیشگوئی کی ہے۔ ہفتہ کے روز سے بدھ تک نجرام، ریاض، عسیر، جازان اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement