وارسا:(روزنامہ دنیا) پولینڈ کی دو کمپنیوں نے باہمی اشتراک سے ایسا تارکول تیار کرلیا ہےجس میں سے خوشبو آتی ہے اور سڑک بنانے والے کارکنوں کو ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک تعمیراتی کمپنی ‘‘بیوڈی میکس’’ جبکہ دوسری آئل ریفائنری ‘‘لوٹوس’’ ہے ۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں بناتے دوران عام استعمال ہونے والے تارکول میں اگرچہ کچھ خاص مضر اجزاء نہیں ہوتے لیکن گرم تارکول سے اٹھتی ہوئی بدبو سے وہاں کام کرنے والے مزدور اور دوسرے کارکن مسلسل ایک ناگوار احساس میں مبتلا رہتے ہیں۔
نئے تارکول میں ایسے قدرتی اور مصنوعی خوشبودار تیل ملائے گئے ہیں جو ایک طرف تارکول کی بدبو ختم کرتے ہوئے اسے خوشبودار بناتے ہیں تو دوسری جانب وہ تارکول کی مضبوطی اور پائیداری بھی متاثر نہیں کرتے ۔ابتدائی آزمائشوں کے دوران خوشبودار تارکول کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔