کیلیفورنیا:(روزنامہ دنیا) یہ تصویر یقیناً آپ نے لاتعداد بار دیکھی ہوگی لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کی تصویر کس فوٹوگرافر نے کھینچی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کا نام ‘بِلس’ رکھا گیا تھا، جس کی پرسکون اور دل موہ لینے والی تصویر 21 برس قبل کھینچی گئی تھی، یہ تصویر فطرت کی تصاویر لینے والے مشہور فوٹوگرافر چارلس اوریئر نے لی تھی جو آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہیں۔
1996 میں چارلس نے یہ مشہور تصویر کیلیفورنیا کی سونوما کاؤنٹی میں لی تھی، پہلے یہ تصویر ایک اشتہاری کمپنی کو بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا اور 2000 میں اس کے حقِ ملکیت لینے کے بعد اسے ونڈوز ایکس پی میں لگایا گیا تھا۔79 سالہ چارلس کہتے ہیں میری تصویر کو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔