نئے نویلے جوڑے کو شادی میں پٹرول کا ’تحفہ‘ مل گیا

Published On 20 August,2021 05:37 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پٹرول دیا گیا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے اس لیے تامل کامیڈین کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پٹرول دیا گیا۔

بھارتی میڈیا پر تامل کامیڈین مائل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پٹرول کے 2 چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مائیل سیمی نے دُلہا دُلہن کو 5 لٹر پٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement