اوون میں مردہ مچھلی کی اچھلنے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

Published On 19 August,2021 06:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، اوون میں مردہ مچھلی کی اچھلنے کی ویڈیووائرل ہونے لگی۔

کیا کبھی آپ نے پکتی مچھلی کو زندہ ہوتے دیکھا ہے؟ یہ یقیناً کافی عجیب اور خوفناک بات ہے لیکن حال ہی میں ایک شخص کے ساتھ ایسا ڈراؤنا واقعہ پیش آیا۔

مصالحہ لگی مچھلی کی اوون میں اچھلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

اکثر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے کیونکہ حقیقت میں اسے تسلیم کرنا خاصہ مشکل ہے۔ یہ ویڈیو دراصل کئی سال قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی جو اِن دنوں دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔
 

Advertisement