بھوک سے نڈھال بھالو گھر میں گھس کر پرندوں کا دانہ چٹ کر گیا

Published On 20 August,2021 08:33 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست واشنگٹن میں بھوک سے نڈھال بھالو گھر کے صحن میں گھس آیا اور پرندوں کے لیے رکھے گئے دانے پر ہاتھ صاف کر گیا۔

گھر کے مالک نے بھالو کی ویڈیو بنا لی، ان کا کہنا تھا کہ بھالو کو جنگل میں جا کر دیکھنا ان کی خواہش تھی لیکن ان کی یہ خواہش عجیب طریقے سے پوری ہوئی، ہوا یوں کہ اچانک جنگلی بھالو ان کے گھر کے احاطے میں گھس آیا۔ وہ بھوک سے نڈھال معلوم ہوتا تھا۔ اس نے آتے ہی آو دیکھا نہ تاو کھانے کی تلاش شروع کر دی۔

اس دوران اسے پرندوں کے لئے رکھے دانے ملے اور اس نے اسی پر اکتفا کیا اور سارا دانہ چٹ کر گیا۔ گھر کے مالک کا کہنا تھا بھالو کھا پی کر آرام سے واپس جنگل کی جانب روانہ ہو گیا اور وہ ایسا امن پسند تھا کہ گھر میں کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ایسے واقعات اکثرو بیشتر دیکھنے میں آتے ہیں جب جنگلی جانور گھروں میں گھس آتے ہیں، کچھ جانور تو بغیر نقصان پہنچائے چلے جاتے ہیں تاہم کچھ کھڑکیاں شیشے توڑنے کے بعد راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔


 

Advertisement