نیو یارک میں گلیڈی ایٹرز آ گئے، آہنی لباس پہنے پرانے ہتھیاروں سے زور آزمائی

Published On 20 August,2021 12:10 pm

نیوکارک: (دنیا نیوز) نیو یارک میں گلیڈی ایٹرز آ گئے، آہنی لباس پہنے پرانے انداز کے ہتھیار اٹھائے جنگجوؤں نے خوب زور آزمائی کی۔

نیو یارک کے سینٹرل پارک میں لوگ پرانے انداز کی لڑائی دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے، آہنی لباس پہنے جنگجووں نے تلواروں اور کلہاڑوں سے ایک دوسرے پر زور دار حملے کئے۔

شرکا کا کہنا تھا انہیں شوق پورا کرنے کا اچھا موقع ملا ہے، دیکھنے والوں نے قدیم زمانے کی لڑائی کا خوب لطف اٹھایا۔


 

Advertisement