لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کا رہائشی ایک بچہ گزشتہ 10 برس سے صرف دہی اور ڈبل روٹی پر مشتمل خوراک پر گزارا کر رہا ہے، اس مسئلے نے بچے کے والدین کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بارہ سالہ برطانوی بچہ ایشٹن فشر ایک بہت ہی نایاب اور عجیب و غریب بیماری کا شکار ہے جس کے باعث وہ کھانے سے خوفزدہ رہتا ہے اور صرف پھلوں کے اجزا والی دہی اور ایک خاص برانڈ کی سفید ڈبل روٹی ہی کھاتا ہے ۔ایشٹن کی یہ کیفیت پچھلے دس سال سے جوں کی توں برقرار ہے جس نے نہ صرف اس کے والدین اور اساتذہ کو بلکہ دوستوں کو بھی پریشان کیا ہوا ہے ۔
شروع میں ایشٹن کے والدین سمجھے کہ وہ دوسرے بچوں کی طرح کھانے میں نخرے دکھا تا ہے لیکن تمام کوششوں کے باوجود ایشٹن کی حالت بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوتی گئی۔