طیارے پر تین ماہ کے دوران 57 ممالک کا چکر لڑکی کامشن

Published On 22 August,2021 06:06 pm

برسلز: (نیٹ نیوز) بیلجیئم کی برطانوی نژاد 19 سالہ لڑکی زارا ردرفورڈ نے دنیا کو حیران کردیا۔ وہ تین ماہ کے دوران دنیا کے 57 ممالک کا چکر بذریعہ طیارہ لگائے گی۔

اس نے اپنے سفر کا آغاز 18 اگست سے کر دیا ہے اور وہ پہلے مرحلے میں اپنے آبائی علاقے سے انگلینڈ پہنچیں۔

زارا ردرفورڈ کی خواہش ہے کہ وہ تین ماہ کے دوران دنیا کے پانچ براعظموں کے 57 ممالک کے گرد چکر لگا کر مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین لڑکی بنیں۔

زارا ردرفورڈ نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور وہیں جہاز اڑانے کی تربیت بھی حاصل کی، وہ بچپن میں خلا باز بننا چاہتی تھیں مگر اب ان کی خواہش کم عمری میں دنیا کا فضائی چکر لگانا ہے۔

زارا ردرفورڈ کے الٹرا لائٹ سپورٹ طیارے کا وزن محض 325 کلو گرام ہے اور یہ تیز رفتاری کے ساتھ درمیانی اونچائی پر اڑان بھرتا ہے۔