ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) دنیا کی پستہ ترین گائے کا اعزاز پانے والی ’’رانی‘‘ کی موت واقع ہو گئی ہے۔ رانی کا قد صرف 20 انچ جبکہ وزن تقریباً 26 کلوگرام تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’رانی‘‘ کو معدے کی تکلیف تھی۔ اسے شدید تکلیف میں جانوروں کے ہسپتال پہنچایا گیا، وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
خیال رہے کہ ’’رانی‘‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی تھی۔ اس کے مالکان کا دعویٰ تھا کہ رانی گنیز بک ریکارڈ کی پستہ ترین گائے سے 10 سینٹی میٹر چھوٹی ہے۔
رانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود اسے دیکھنے کیلئے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ فارم ہاؤس پہنچتے رہے۔
کہا جاتا ہے کہ روزانہ ہزاروں افراد ڈھاکہ کے نواح میں قائم اس ڈیری فارم میں رانی کو دیکھنے آتے تھے۔