ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) جاپان کا ٹوٹومویاماگوچی ایسا شخص تھا جو ہیروشیما اور ناگاساکی میں امریکہ کی جانب سے کئے گئے 2 ایٹمی حملوں میں معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن پر قسمت کی دیوی بہت مہربان ہے اور مہربان بھی ایسی کہ موت بھی کئی بار راستہ چھوڑ کر گزر جاتی ہے۔ایک ایسا ہی خوش قسمت آدمی ٹوٹومو یاما گوچی ہے ۔دنیا کے اس خوش قسمت ترین شخص کی کہانی اتنی ناقابل یقین ہے کہ کسی فلم میں بھی دیکھ کر یقین نہیں آتا مگر یہ حقیقی داستان ہے جس کا یہ مرکزی کردار ہیں۔
ناگا ساکی کا رہائشی ٹوٹومو یاما گوچی ہیرو شیما گیا تو وہاں اس کی موجودگی میں ایٹم بم گرا، اس حادثے میں اس کے جسم کا تھوڑا سا حصہ جلا لیکن معمول کے علاج کے بعد وہ صحت مند ہوگیا۔واپس اپنے شہر ناگا ساکی پہنچا تو تیسرے دن ناگا ساکی میں بھی ایٹم بم گرنے کا واقعہ پیش آیا اس بار بھی وہ مکمل طور پر صحیح سلامت رہا۔ہیرو شیما اور ناگا ساکی میں ہونے والے دنیا کے اس عظیم سانحے کے بعد ٹوٹومو یاما گوچی کئی سال زندہ رہا اور بڑھاپے میں اس کی موت نمونیا سے ہوئی۔