خطرناک سانپ سڑک پر آ گیا، شہری سیلفی بنانے لگے، ویڈیو وائرل

Published On 27 August,2021 05:43 pm

برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل میں ایک خطرناک سانپ سڑک پر آ گیا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اس کیساتھ سیلفی بنانے لگ پڑے۔

ہم آج تک اژدھے جیسے خوفناک جانور کو فلموں یا چڑیا گھر میں دیکھتے آئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ اگر یہ خوفناک جانور کسی شاہراہ پر گزرتے ہوئے آپ کے سامنے آجائے توکیا ہو؟

حال ہی میں برازیل کی ایک سڑک پر عکس بند کیے گئے واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برازیل کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دی ہیں تاکہ اژدھا بحفاظت گزر جائے۔

ویڈیو میں کئی افراد کو اژدھے کی ویڈیو اور اس کے ساتھ دور سے سیلفیز بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، بعدازاں اژدھاسڑک پر آرام سے رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہو گیا جس کے بعد وہاں موجود لوگ بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گئے۔
 

Advertisement