ٹماٹو کیچپ برتنوں کے زنگ کو صاف کرنے میں مددگار

Published On 27 August,2021 12:59 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) ٹماٹو کیچپ برتنوں میں جمے زنگ کو زبردست طریقے سے صاف کرتا ہے ، اس کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر کسی برتن میں زنگ لگا ہو اور وہ ڈش واشنگ پاؤڈر، لیکویڈ یا واشنگ پیسٹ سے صاف نہ ہورہا ہو تو اس برتن پر ٹماٹو کیچپ پھیلا دیجیے اور ایک سے دو گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔آپ دیکھیں گے کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا، ویسے ویسے ٹماٹو کیچپ کا رنگ سرخ سے تبدیل ہو کر سرخی مائل بھورا ہوتا جائے گا، پہلے صاف پانی سے اس برتن کو اچھی طرح کھنگال لیجیے اور پھر معمول کے ڈش واشنگ پاؤڈر، پیسٹ یا ڈش واشنگ لیکویڈ سے دھو لیجیے ۔اگر اس برتن کو مانجھنے کا کام بھی کر لیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ برتن پر جمے ہوئے زنگ کی موٹی تہہ ختم ہو جائیگی۔

کیچپ تیار کرنے کیلئے عموماً سرکہ استعمال کیا جاتا ہے جو بذاتِ خود ایسیٹک ایسڈ یعنی ایک قسم کا تیزاب ہوتا ہے جو زنگ کو کسی بھی سطح سے صاف کر سکتا ہے ۔


 

Advertisement