تازہ ترین
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید567 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 16 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 39 ہزار 200 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر1704 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.44 فیصدرہی،این سی اوسی

سعودی عرب میں شیر کی سڑکوں پر سیر،ویڈیو وائرل

Published On 13 October,2021 10:06 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں پر لوگ اپنے شوق کی وجہ سے شیروں کو گھروں میں رکھتے اور پالتے ہیں اوراسی وجہ سے بعض اوقات ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر ایک شیر نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جانب سے بتایا گیا کہ مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر نکل آنے والے شیر پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر  رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھوم پھر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیر کو نیند آور انجیکشن لگا کر اسے جانوروں کے طبی ماہرین کی نگرانی میں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ شیر پر قابو پانے کی کارروائی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس غفلت کے ذمے دار کا محاسبہ کیا جائے تا کہ آئندہ رہائشی علاقوں میں درندوں کی موجودگی کی وجہ سے کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔