مونا لیزا پینٹنگ کی مستند کاپی دولاکھ بیالیس ہزار ڈالر میں فروخت

Published On 10 November,2021 12:18 pm

پیرس: (دنیا نیوز) مشہور زمانہ مونا لیزا پینٹنگ کی مستند کاپی پیرس میں دولاکھ بیالیس ہزار ڈالر میں فروخت کر دی گئی۔

مونا لیزا پینٹنگ کی مستند کاپی کو پیرس میں فروخت کےلیے پیش کیا گیا، کاپی کا تعلق 16ویں صدی سے ہے، اس سے قبل جون میں سترہویں صدی کی ایک اور کاپی 29 لاکھ ڈالر میں فروخت کی گئی تھی۔

لیونارڈو کی ایک اور پینٹنگ نیویارک میں 45 کروڑ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔