نیویارک: (روزنامہ دنیا) ایما نامی امریکی خاتون کورونا اور جراثیم سے بچنے کیلئے لوگوں سے مکمل طور پر دور ہوگئیں۔
ایما اور ان کے شوہر کو لگتا ہے کہ اطراف کا ماحول اور افراد انہیں جراثیم لگنے کا باعث بن سکتے ہیں اسی لیے وہ خریداری کرنے گئیں تو انہوں نے جراثیم، گندگی اور گندے لوگوں سے بچنے کیلئے پوری سپرمارکیٹ بھی کرائے پر لے لی۔
ایما ہفتے میں ایک مرتبہ پوری سپر مارکیٹ ایک گھنٹے کیلئے کرائے پر حاصل کرتی ہیں تاکہ وہ مارکیٹ میں خریداری کرتے وقت تنہا ہوں اور جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔ ایما مارکیٹ انتظامیہ کو اضافی رقم بھی فراہم کرتی ہے تاکہ مارکیٹ کی ہر چیز کو سینیٹائز کیا جائے۔
ایما کیمطابق جب وہ 19 برس کی تھیں تو لاٹری ٹکٹ سے لاکھوں ڈالر جیتے اور پھر پیسوں کو انویسٹ کر دیا، اسی لیے وہ کوئی کام نہیں کرتے اور اپنا وقت زندگی کو خوبصورت بنانے میں صرف کرتے ہیں۔