خلائی مخلوق کو مذہبی بنانے کے لئے پادری کی خدمات حاصل

Published On 27 December,2021 09:56 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں آئے روز ہمیں ایسے عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جن کے بارے سوچ کر بھی عقل انسانی دنگ رہ جائے۔ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنےآیا ہے جس کے مطابق ناسا نے خلائی مخلوق کو مذہبی تعلیمات دینے والے انسانوں کی تیاری کے لئے پادری کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا) نے 24 ماہرینِ الہیات کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ وہ یہ معلوم کر سکیں کہ دنیا بھر کے مختلف مذاہب خلائی مخلوق کو مذہبی تعلیم دینے کے بارے میں خبروں پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔

ریورنڈ ڈاکٹر اینڈریو ڈیوسن کیمبرج یونیورسٹی کے ایک ماہر الہیات ہیں جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی بائیو کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ بھی کی ہے اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

کولنز ڈکشنری کے مطابق ایک ماہرِ الہٰیات وہ ہوتا ہے جو فطرت، مذہب اور مذہبی عقائد کا مطالعہ کرتا ہے۔

اسی تناظر میں ناسا نے ایک برطانوی پادری کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ خلائی مخلوق سے رابطے کی تیاری کی جا سکے۔
 

Advertisement