لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں پر ایک مرد نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنس جیسے جیسے ترقی کرتی جارہی ہے، ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ انسانی دماغ دنگ رہ جاتا ہے، ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جسے سُننے والوں کے منہ کھلے رہ گئے۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ 28 سالہ مرد نے بیٹی کو جنم دیا ہے؟
امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ایش پیٹرک سکیڈ کی پیدائش بطور عورت ہوئی تھی لیکن وہ خود کو مرد بنانا چاہتی تھیں۔ چند سال پہلے انہوں نے ٹیسٹوسٹیران اور ایسٹروجین بلاکر دوا کا استعمال شروع کیا تاکہ وہ اپنے اندر مردانہ تبدیلی پیدا کرسکیں لیکن فروری 2020ء میں انہیں اچانک معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں۔
پی ایچ ڈی کے طالبعلم ایش نے بتایا کہ وہ ڈیٹنگ ایپ پر نامعلوم شخص سے ملے تھے جس کے ساتھ انہوں نے تعلق بنایا تھا۔ جب ایش کو حمل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ دنگ رہ گئے اور انہوں نے اسی وقت اپنا ہارمون ٹریٹمنٹ روک دیا۔ وہ اپنے بچے کو جنم دینا چاہتے تھے اور اسی سال انہوں نے بیٹی رونن کو جنم دیا۔
ایش کافی عرصے سے اپنی صنف کو لے کر پریشانی میں تھے، وہ فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کہ انہیں کیا بننا ہے۔ مگر جب انہیں حمل کا علم ہوا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بچے کو جنم دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا وقت ان کے لیے بہتر گزرا کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے تھے۔ اپنے 28 سال کے شوہر جارڈن کے ساتھ رہتا ہوں جو بچے کی بہت دیکھ بھال کرتے ہیں۔ جب حاملہ ہوا تو ٹیسٹوسٹیران جیل پر تھے اور ایسٹروجین بلاکر دوا بھی لے رہے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بھی یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ حاملہ کیسے ہوئے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حمل سے بہت خوش ہیں۔