ناروے: (روزنامہ دنیا) ناروے میں دو پہاڑیوں کے درمیان موجود ایک بڑی چٹان دنیا بھر میں مشہور ہے جس کے نیچے 3200 فٹ گہری کھائی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاح اس چٹان پر کھڑے ہو کر تصاویر لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹا گرام اور فیس بک پر یہ ایک مشہور اور جانی پہچانی جگہ بن چکی ہے۔ اس معلق چٹان کو جیرگ بولٹن کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقام پر پیدل چل کر پہنچنا بھی بہت آسان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگ یہاں ضرور آتے ہیں۔
اس حیرت انگیز مقام کو انسان دوست بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دو پہاڑیوں پر اٹکے پتھر پر اترنے کیلئے کوئی خاص محنت درکار نہیں ہوتی۔ دوسری جانب اب تک یہاں کوئی جان لیوا حادثہ بھی نہیں ہوا ہے۔ تاہم اس کے نیچے کم از کم 3200 فٹ گہری کھائی ہے اور گرنے کی صور ت میں بچنے کا کوئی امکان نہیں رہتا۔