کراچی: (روزنامہ دنیا) سندھ کے ضلع میرپور خاص میں ایک درگاہ ہے جہاں لوگ اپنی منتیں پوری ہونے پر لکڑی کا کلہاڑا نذرانے کے طور پر رکھ جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونین کونسل واگھریجی میں موجود درگاہ محمود شاہ کے عقیدت مند ضامن علی نے بتایا کہ کافی عرصہ پہلے پُران شاخ کے کنارے سائیں محمود شاہ آباد ہوئے۔ پہلے یہاں بودلو ذات کے لوگ رہتے تھے، درویش محمود شاہ نے وہاں ایک عورت کو اپنی بہن بنایا تھا جب کہ یہ بات بھی کی جاتی ہے کہ ان کو محبت ہو گئی تھی۔ لڑکی کے رشتے داروں نے محمود شاہ کو کلہاڑے سے کاٹ کر مارا لیکن بعد ازاں آ کر دیکھا تو وہ صحیح سالم تھے۔
یہ سلسلہ سات مرتبہ چلا آخر کار درویش نے ایک لکڑی کے کلہاڑے پر لوہے کا پانی لگا کر ان کو دیا اور کہا کہ مجھے اس سے مارو میں مر جاوں گا اور ایسا ہی ہوا، درویش کے بعد سارے بودلے قبیلے کے لوگ دربدر ہو گئے اور ان کا گاوں غرق ہو گیا، اب کسی بودلے کو درگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔