پاکستان میں سیلاب کی کوریج کرتے کینیڈین ٹی وی میزبان نے مکھی نگل لی

پاکستان میں سیلاب کی کوریج کرتے کینیڈین ٹی وی میزبان نے مکھی نگل لی

عرب میڈیا کے مطابق گلوبل نیوز چینل کی اناؤنسر فرح ناصر براہِ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں اچانک مکھی منہ میں چلی گئی۔

فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور لمحے تؤقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کردیں۔

نیوز اینکر نے مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر خود ہی شیئر کر دی۔ جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ منہ میں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی اور اس طرح زندہ مکھی حلق سے نیچے اتر گئی۔