بھارتی مارشل آرٹسٹ نے نن چاقو سے سر پر رکھے 42 ناریل پھوڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

Published On 03 October,2022 10:23 am

بنگور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے نن چاقو سے سر پر رکھے سب سے زیادہ ناریل پھوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ مارشل آرٹ کے ماہر کے وی سیِد والا نے ایک منٹ میں سر پر رکھے 42 ناریل نن چاقو سے پھوڑ کر ریکارڈ بنایا، انہوں نے دائرے میں بیٹھے لوگوں کے سروں پر رکھے ناریل باری باری نن چاقو کی مدد سے پھوڑے اور اس عمل کو ایک منٹ تک بغیر کسی وقفے کے جاری رکھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکارڈ کے لئے پھوڑے جانے والے ناریل میں سے کچھ کھانے جبکہ باقی تیل نکالنے کی غرض سے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

سید والا نے بتایا کہ انہوں نے اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لیے تقریباً ایک سال تک روزانہ دو گھنٹے محنت کی اور پھر یہ کامیابی حاصل کی۔

 

Advertisement