لاہور: (ویب ڈیسک) سپین میں ماڈلز کی کیچڑ میں کیٹ واک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین سمیت سب کو حیران کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈلز کیچڑ میں سے مختلف قسم کے لباس پہنے کیٹ واک کررہی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرنے والے انسٹاگرام پیچ کی جانب سے بتایا گیا کہ سپین کے لگژری فیشن ہاؤس بیلنچیاگا کی جانب سے پیرس فیشن ویک کا 26 ستمبر کو انعقاد کیا گیا۔
اس فیشن ویک نے سوشل میڈیا صارفین سمیت دیکھنے والوں کو اس وقت دنگ کردیا جب برانڈ کی جانب سے اپنے بہار اور موسم گرما 2023 کے کپڑوں کی نمائش ماڈلز نے کیچڑ کے بنے ریمپ پر واک کرکے کی۔