لاہور: ( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں ماجالینگکا سے تعلق رکھنے والا 61 سالہ شخص 88ویں بار شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کان نامی شخص اپنی 86ویں شادی سے اپنی سابقہ بیوی سے شادی کرنے کے لیے تیار ہے، اس شخص کو کئی بار شادی کرنے پر پلے بوائے کنگ کا لقب دیا گیا ہے۔
61 سالہ شخص ایک کسان ہے اور اس نے کہا کہ وہ عورت کو اپنے پاس واپس آنے سے انکار نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں الگ ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے لیکن ہمارے درمیان محبت اب بھی مضبوط ہے۔
کان نے انکشاف کیا کہ اس کی سابقہ بیوی اب بھی اس سے محبت کرتی ہے حالانکہ اس وقت ان کی شادی ایک ماہ تک چلی تھی، پہلی شادی اس وقت ہوئی جب میں صرف 14 سال کا تھا اور پہلی بیوی مجھ سے دو سال بڑی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میرے خراب رویے کی وجہ سے میری بیوی نے شادی کے دو سال بعد طلاق کا مطالبہ کیا۔
اس واقعے کی وجہ سے کان نے اعتراف کیا کہ وہ غصے میں تھا اس لیے اس نے روحانی علم حاصل کیا تاکہ بہت سی خواتین کو اس سے پیار ہو سکے، لیکن میں وہ کام نہیں کرنا چاہتا جو خواتین کے لیے اچھا نہ ہو، میں ان کے جذبات سے کھیلنے سے بھی انکاری ہوں، غیر اخلاقی حرکت کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ میں شادی کرلوں۔
کان کی 87 شادیوں سے کتنے بچے ہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔