لاہور: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ناشپاتی کی شکل کا بڑا گلابی ہیرا نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا۔
یہ ہیرا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا جو 18.18 قیراط کا ہے جس کے ساڑھے تین کروڑ ڈالر تک نیلام ہونے کا امکان ہے جب کہ جنیوا میں نایاب زیورات کی نیلامی 8 نومبر کو ہوگی۔
کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن نے بتایا ہے کہ یہ ایک انتہائی خوب صورت اور قیمتی پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا بہت مشکل ہے۔
خیال رہے کہ ہلکے گلابی رنگ کا یہ چمکتا دمکتا ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو کہ دونوں اطراف سے بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے۔