سپرنگ فیلڈ: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میں ایک شخص نے اوور سپیڈ پر گرفتاری سے بچنے کیلئے حیران کن پر اپنی غفلت کا سارا ملبہ کتے پر ڈال دیا۔
امریکی شہری کی پولیس کے ساتھ اس ڈبل گیم کا بھانڈا تب پھوٹا جب پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اس نے تیز رفتاری پر روکے جانے پر اس شخص کو کتے سے سیٹ بدلتے ہوئے دیکھا، ملزم نے گاڑی رکنے پر اصرار کیا کہ سٹیئرنگ پر وہ نہیں بلکہ اس کا کتا موجود تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر نشے میں تھا، نشے سے متعلق سوال پوچھنے پر وہ بھاگ نکلا تاہم پولیس نے 18 میٹر کے تعاقب کے بعد اسے دھر لیا، پولیس کی جانب سے ملزم پر نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔