نوعمر لڑکی نے مسلسل 172 گھنٹے تک رقص کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

نوعمر لڑکی نے مسلسل 172 گھنٹے تک رقص کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی لڑکی کے اس حیران کن ریکارڈ کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے، اپنے سکول کے آڈیٹوریئم میں 29 مئی کی صبح کو ڈانس کا آغاز کرنے والی سروشتی 3 جون کی دوپہر تک مسلسل محو رقص رہی، لڑکی نے ناچ کے مشہور انداز کتھک ڈانس کا انتخاب کیا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سروشتی کے اس فن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے طویل ترین ڈانس میراتھن کا نام دیا ہے، اس سے پہلے نیپالی ڈانسر بندنا نے سال 2018ء میں مسلسل 126 گھنٹے تک رقص کیا تھا۔