خان پور: (دنیا نیوز) مغوی اہلیہ کی عدم بازیابی پر غلام میراں نامی شخص نے ڈھول بجا کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
غلام میراں نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سٹی تھانہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، شہری کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ارم شہزادی کو بااثر لوگوں نے اغوا کر لیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔
شہری نے مزید کہا کہ پولیس میرے ملزمان کو گرفتار اور مغویہ کو بازیاب نہیں کروا رہی، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر انصاف مہیا کریں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہے جبکہ مبینہ مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔