بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے زیر زمین انتہائی گہرائی میں ایک جدید لیبارٹری تعمیر کی ہے تاکہ وہاں ڈارک میٹرز (تاریک مادوں) کا مطالعہ کیا جا سکے۔
سطح زمین سے 2400 میٹر نیچے دی ڈیپ انڈر گراؤنڈ اینڈ الٹر لو ریڈی ایشن بیگ گراؤنڈ فیسیلٹی فار فرنٹیئر فزکس ایکسپیریمنٹ (DURF) نامی یہ سہولت دنیا کی گہری ترین زیر زمین لیبارٹری ہے۔
جنوب مغربی چینی صوبے سیچوان کے نیم خود مختار پریفیکچر لیانگشن یی کے جنپنگ پہاڑ کے تلے دلیری اور ہمت پر مبنی یہ پروجیکٹ دسمبر 2020 میں سنگہوا یونیورسٹی اور یالونگ ریور ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے شروع کیا تھا۔
یہ پروجیکٹ چین کے متعلقہ فرنٹیئر فیلڈز جیسے کہ پارٹیکل فزکس، نیوکلیئر اسٹروفزکس اور لائف سائنسز کے شعبے میں تحقیق کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈی یو آر ایف زمین پر صاف ترین جگہ بھی فراہم کرتا ہے تاکہ غیر مرئی مادے جو کہ ڈارک میٹر کے نام سے جانے جاتے ہیں کی تحقیق کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
کیونکہ یہ سطح زمین سے 2400 میٹر نیچے زیر زمین واقع ہے تو وہاں ہر کوسمک ریز (کائناتی شعاعوں) کو بلاک کرنے میں معاون ہوگی، یہ کائناتی شعاعیں ڈارک میٹر کے مشاہدے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
330,000 کیوبک میٹرز پر محیط یہ لیبارٹری 120 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے برابر ہے، اس طرح یہ نہ صرف گہری ترین بلکہ اس مقصد کیلئے سب بڑی سہولت ہوگی۔