ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے سال 2023ء میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کا کھانا آرڈر کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے ایک رہائشی نے 2023ء میں پاکستانی 1 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کھانا آن لائن منگوایا۔
فوڈ ڈیلیوری سروس نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کا مقصد بھارت میں کھانوں کے رجحان اور ترجیحات معلوم کرنا تھا، کھانا ڈیلیور کرنے والی سروس اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ کر کے خود دنگ رہ گئی۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق ممبئی کے 1 صارف نے پورے سال میں بھارتی مالیت کے مطابق 42.3 لاکھ روپے (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کے کھانے کے آرڈرز دیئے۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹس کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جبکہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی۔