آسام (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آسام کے علاقے گوہاٹی میں شادی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب دلہا میاں دلہن کے قدم چھوتے دکھائی دیے۔
تقریب میں موجود مہمان کالول داس نے تمام منظر کو موبائل سے ویڈیو بنا کر ہمیشہ کیلئے محفوظ کرنے کے بعد بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دلہن نے دلہا کے پیر چھوئے جس پر سب خوش تھے، لیکن جب اچانک شوہر بھی جھکنے لگا اور پیر چھونے کے لیے ہاتھ لگانے لگا تو خود دلہن بھی حیرت زدہ ہوکر اپنے شوہر کو دیکھنے لگی۔
دوسری جانب محفل میں موجود اہلخانہ بھی دلہے کے عمل کو دیکھ کر پہلے تو حیران ہوئے تاہم بعدازاں صورتحال کو دیکھ کر خوش ہونے لگے۔