کیپ ٹاؤن :(ویب ڈیسک) بھاری بھرکم کینیڈین خاتون کی جہاز میں دوران سفر بنائی جانے والی ویڈیو نے ایک دن میں انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
ایلیسیا گلبی کینیڈا میں مقیم ہے جسے اپنے بھاری بھر کم جسم کی وجہ سے کھانے پینے، اٹھنے بیٹھے اور سفر کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایلیسیا گلبی نے کینیڈا سے ہوائی سفرکے دوران چند منٹ کی ویڈیو بنائی اور اسے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کردیا۔
ایلیسیا گلبی کی یہ ویڈیو اسی قدر وائرل ہوئی کہ اس نے اس ویڈیو کے ذریعے ایک لاکھ پانچ ہزارسے زیادہ فالوورز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کرکے سب کو حیران کر دیا، بھاری بھر کم خاتون کی ویڈیو کو انسٹا گرام پر چند گھنٹوں میں پونے چار لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔
ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ایلیسیا گلبی نے ویڈیو میں دکھایا کہ دوران سفر وہ جہاز کی سیٹ سے منسلک کھانے پینے کی ٹرے کو اپنے بھاری جسم کے باعث نہیں کھول سکتی، نہ صرف یہ بلکہ اسے اکثر اوقات جہاز کے سفر میں سب سے سمارٹ فرد یا خصوصی طور پر بچے کے ساتھ والی سیٹ پر سفر کرنا پڑتا ہے۔
ایلیسیا کا کہنا ہے کہ بھاری بھر کم جسم کے باعث جہاز کی سنگل سیٹ پر بیٹھنا دشوار ہوتا ہے، ایک سوال کے جواب میں ایلیسیا نے اپنی نجی مصروفیات کے متعلق بتایا کہ وہ آن لائن کام کرتی ہیں اور اس سے اتنا کما لیتی ہیں جس سے بآسانی گزربسر ہو جاتی ہے۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ میں اپنی زندگی اور کام سے مطمئن ہوں اور کبھی بھی اپنے وجود کو لے کر احساس کمتری کا شکار نہیں ہوئی۔