بائیکرز شوق پورا کرنے کے ساتھ نیکیاں بھی کمانے لگے

Published On 05 April,2024 03:02 pm

دمشق:(ویب ڈیسک ) شام کے دارالحکومت دمشق کے موٹر سائیکل کلب کے بائیکرز شوق پورا کرنے کے ساتھ نیکیاں بھی کمانے لگے۔

ماہ مقدس کے آغاز سے ہی موٹر سائیکل کلب کے بائیکرز نے فیصلہ کیا کہ وہ بائیک چلانے کے ساتھ انسانی خدمت کیلئے بھی خود کو وقف کریں گے، اس خدمت کے جذبے سے سرشار کلب کے تمام بائیکرز سحر وافطار کے دوران اپنی استطاعت کے مطابق غریب روزہ داروں میں کھانا تقسیم کرتے نظر آتے ہیں۔

دمشق کے ہوپ بائیکرز کلب کے سربراہ طارق عبید کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ 50بائیکرز پر مشتمل ہے ، ماضی میں یہاں لوگ موٹر سائیکل چلانے کو منفی خیال کرتے تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں ، یہاں موٹر سائیکلیں مقبول ہونے سے نوجوانوں نے موٹرسائیکل چلانا مشغلہ بنا لیا ہے۔

طارق کا مزید کہنا تھا کہ اس رمضان ہم سب نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہم شورش زدہ علاقوں میں جاکر اپنے روزہ دار مسلمان بہن، بھائیوں کی بھر پور امداد کریں گئے ، اس فیصلے کے بعد ہر کسی نے اپنی اپنی استطاعت کے طور پر حصہ ملایا اور ماہ صیام میں ہم نے ضرورت مندوں کو کھانا پہنچایا، ہمارے اس اقدام سے لوگ ہمیں دیکھ کر مسکراتے اور پیار کرتے ہیں۔