پرندےکا لائیو پروگرام کے دوران براڈ کاسٹر پر حملہ

Published On 19 May,2024 11:21 am

لندن :(ویب ڈیسک ) ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ میں ایک پرندے نے ایک براڈ کاسٹر پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنا ریڈیو پروگرام لائیو پیش کر رہی تھی۔

پرندے کے حملے سے براڈ کاسٹر کے ہاتھ سے خون بہنے لگا، اس دوران براڈ کاسٹر نے بغیر کسی تبدیلی کے اپنا پروگرام جاری رکھا اور سامعین سے محو گفتگو رہی۔

لندن کے مقامی اخبارکی طرف سے شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی براڈ کاسٹر ایمنڈا کیلر پر ڈبلیو ایس ایف ایم ریڈیو پر اپنا پروگرام نشر کرنے کے دوران پرندے نے حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے خون بھی بہہ نکلا۔

پریزینٹر نے اپنے پروگرام "جونسی اینڈ ایمنڈا" کے دوران اپنے ساتھی میزبان برینڈن جونز کے ساتھ گفتگو جاری رکھی اور کہا کہ ان پر رنگ برنگے پرندے نے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں، ریڈیو سٹارز اس ہفتے پرندوں کے رکھوالے بن گئے تھے، انہوں نے ایک 19 سالہ پالتو پرندے کی دیکھ بھال کی اور اسے نشریات میں حصہ لینے کے لیے سٹوڈیو میں لے آئے تھے۔

ایمنڈا نے گلابی رنگ کا کوٹ اور پلاسٹک کے دستانے پہنے ہوئے تھے لیکن وہ سٹوڈیو کے اندر پنجرے میں موجود پرندے کے حملے سے محفوظ نہیں رہ سکیں۔

براڈکاسٹر پرندے کو انگور کھلانے کی کوشش کر رہی تھیں، جب انہوں نے پنجرے کے اندر ہاتھ ڈالا تو پرندے نے چونچ سے حملہ کردیا، پرندے کے کاٹنے سے خون نکل گیا اور ایمنڈا کی درد سے چیخ نکل گئی۔

دوسری جانب بہت سے مداحوں نے ریڈیو شو کے دوران ایمنڈا اور برینڈن کے رویے کی تعریف کی۔