کنیکٹی کٹ: (ویب ڈیسک) امریکا کی ایک خاتون نے اپنے جسم کے تقریباً 100 فیصد حصے پر ٹیٹوز بنواکر گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے برج پورٹ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اسپرانس لومینیسکا فیورزینا کو سب سے زیادہ ٹیٹو والے اور سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں کرانے والے فرد (خاتون) کا ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا گیا۔
انہوں نے اپنے جسم کے 99.98 فیصد حصے کو ٹیٹوز سے ڈھانپنے اور 89 جسمانی تبدیلیاں حاصل کرنے کے بعد دو ریکارڈز اپنے نام کئے۔
اسپرانس لومینیسکا فیورزینا نے سابقہ ریکارڈ ہولڈر ماریا جوسے کرسٹیرنا سے 40 زیادہ جسمانی تبدیلیاں کی ہیں، جنہوں نے 2012 میں 49 تبدیلیوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
فیورزینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا ٹیٹو، جو بعد میں ڈھانپ دیا گیا، تقریباً 15 سال پہلے بنوایا تھا اور اپنی پہلی جسمانی تبدیلی (ایک دو لخت زبان) 10 سال پہلے کی تھی۔