نوجوانوں نے کتے کی جان بچا کر انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی

Published On 05 September,2024 11:38 pm

گجرات :(ویب ڈیسک) نوجوانوں نے سیلاب میں پھنسے کتے کی جان بچا کر انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی۔

بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھیں، ان ہی میں ایک دل کو چھولینے والی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

گجرات میں سیلاب میں پھسنے ایک کتے کو بچانے اور اسے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ گہرے پانی میں ایک چارپائی پر کتے کو بٹھا کر لے جاتے نظر آرہے ہیں، جبکہ اس دوران پورے علاقہ زیر آب ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا: "وڈوڈرا کے سیلاب میں ایک کتا پھنس گیا تھا، لیکن پوری کمیونٹی نے متحد ہو کر اسے بحفاظت بچا لیا۔" 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے