آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نایاب پینگوئن نے نیوزی لینڈ کا ’برڈ ‘ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیلی آنکھوں والی اس نایاب پینگوئن کو برڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے پر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے اس سالانہ مقابلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا، دنیا کی نایاب ترین پینگوئن نسل میں شامل اس سال کا برڈ آف دی ایئر صرف نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے، جس نے 6 ہزار 328 ووٹ حاصل کیے۔
دوسرے نمبر پر آئی لینڈ میں پائے جانے والے بلیک روبن ہے، جسے 5 ہزار ووٹ ملے۔